مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کیجانب سے سانحہ مسجد امامیہ حیات آباد پشاور کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی نااہلی اور بیڈ گورننس کا مُنہ بولتا ثبوت ہے۔ اس واقعے نے ثابت کر دیا ہے کہ ملکی سکیورٹی ادارے اور انتظامیہ مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے۔ ایسی حکومت کو فورا مستعفی ہونا چاہیئے۔ اللہ کے حضور سجدہ ریز بےگناہ انسانوں اور مسلمانوں کا خون بہانا درندگی کی بدترین مثال اور وطن عزیز پاکستان کے لئے بڑا سانحہ ہے۔ عصر کے خوارج کی درندگی اپنی جگہ لیکن نااہل حکومت اور ناواقف سکیورٹی ایجنسیوں کی غفلت اور حکمرانوں کی بزدلی ان کی درندگی سے زیادہ شرم ناک ہے۔ اکیسویں ترمیم کی منظوری لیکن اُس کے نفاذ میں تاخیر اور دہشت گردوں کے ہمراہوں اور ہمکاروں کا واویلا بھی ایسے عناصر ہیں۔ جن سے دہشتگردوں اور ملک دشمنوں کو بربریت کے مزید مواقعے ملے۔ سانحہ شکارپور کے بعد سانحہ حیات آباد پشاور حکومتی اور ریاستی ناکامی کا مُنہ بولتا ثبوت ہے۔ مظلوم عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی رفتار نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کالعدم جماعتیں آج بھی سرگرم عمل ہیں۔ حکومت کی کالعدم تنظیموں سے آج بھی مراسم قائم ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کالعدم جماعتیں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہیں روکنے اور ٹوکنے والا کوئی نہیں ہے۔ حکومت ہمیں ضرب عضب آپریشن میں پاک فوج کی حمایت کی سزا دے رہی ہے۔
| امامیہ مسجد پشاور میں خودکش حملوں کیخلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ |
![]()

.....
/169